پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو میڈیا نہ ہوتا تو شاید ہمارا بھی ماڈل ٹاؤن کی طرح قتل عام ہو جاتا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت پولیس گردی کے ذریعے ماؤں بہنوں کے خلاف پرچے کٹوا رہی ہے۔ ضمنی الیکشن کی تمام 20 نشستوں پر مقابلہ کریں گے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وباء میں دنیا نے پی ٹی آئی حکومت کی تعریف کی، پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھاکر آپ نے ملکی معیشت تباہ کردی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج رات 8 بجے ہم مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ضمیر بیچنے والے ارکان اسمبلی کو تاحیات نااہل کر دینا چاہیے، حمزہ شہباز ناجائز طور پر وزارت اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد 350 تبادلے کیے گئے، انہوں نے ایک ایک بندے کے چار چار ووٹ بنا رکھے ہیں۔
Comments are closed.