بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف نے ان کو ڈنڈے مارنے شروع کردیئے، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ان کو ڈنڈے مارنے شروع کر دیئے ہیں، موجودہ حکومت استعفیٰ دے اور الیکشن کرائے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم روس سے معاہدے کرتے اور سستا تیل لیتے، ہماری ریفائنری کے ڈیزل کا مارجن 14 روپے تھا جو اِن کی حکومت میں70 روپے ہوچکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تو پہلی مرتبہ آئی تھی، جو معیشت ملی اس کی وجہ سے ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے، میں نے آئی ایم ایف کو کہا کہ بجلی کے نرخ نہیں بڑھیں گے، میں نے آئی ایم ایف کو کہا کہ 700 ارب کے ٹیکسز نہیں لگیں گے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم 6 ماہ آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے رہے،  یہ حکومت عوام کے مفاد میں ایسے کھڑی نہیں ہوئی جیسے ہم کھڑے ہوئے، موجودہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے قیمتیں بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مارچ میں ایک معتبر شخصیت کے پاس گیا تھا، میں نے کہا تھا کہ معیشت بڑھ رہی ہے، تسلسل نہیں دیں گے تومعیشت بکھر جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.