whisper hookup hookup Birmingham ford escort zx2 sr ecu hookup dailydot hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبر پختونخوا میں اپنی پوری پلاننگ کر رہا ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے خیبر پختونخوا میں اپنی تنظیمیں تیار کر رہا ہوں، اپنی پوری پلاننگ کر رہا ہوں۔

شانگلہ کے علاقے بشام میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 75 سال پہلے ایک نعرہ پاکستان کا مطلب کیا ہے کے نعرے پر بنا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور خوف کے بت کی پوجا کرنا سب سے بڑا شرک ہے، جو قوم خوف کے بت کو نہیں توڑتی غلام بن جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے نوجوانوں میں آپ کے پاس حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے آیا ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، 30 روپے لیٹر پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی ہے، جبکہ ہندوستان نے چند روز پہلے 25 روپے لیٹر پیٹرول کی قیمت کم کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ڈیزل اور تیل مہنگا ہوتا ہے تو سب کچھ مہنگا ہوجاتا ہے، ہندوستان روس سے تیل خرید سکتا ہے کیوں کہ اس کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، امریکی سازش کے تحت امریکا کے پتلے اوپر بیٹھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی غلام حکومت ہندوستان اور اسرائیل کا ایجنڈا مسلط کر رہی ہے، قائداعظم نے کہا تھا فلسطینیوں کو انصاف ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک وفد اسرائیل گیا اور اس میں سرکاری نوکر بھی تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکا کے سفیر نے کہا کہ اگر تم عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے مشکلات پیدا کردیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں جبکہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے یہاں آکر کہا تھا اپنے کپڑے بیچ دوں گا، کپڑے بیچ دینے چاہیے، آٹا، پیٹرول، ڈیزل، بجلی مہنگی ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر شہباز شریف سے عوام پوچھتے کہ امریکا کی غلامی کیوں کر رہے ہیں، اگر شہباز شریف سچ بولتا تو بتاتا کہ اس کے خاندان کے پیسے باہر پڑے ہیں اس لیے خوف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرسوں تک خیبر پختونخوا میں ہوں سب کو آزادی کی تحریک کیلئے تیار کر رہا ہوں، تحریک تب تک چلے گئے جب تک یہ حکومت شفاف الیکشن نہیں کراتی۔

عمران خان نے  بتایا کہ ڈونلڈ لو نے سفیر کو کہا کہ اگر عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے تو تمہارے لیے مشکلات پیدا کریں گے،

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ وہ پارٹی اقتدار میں آئے جو ہمارے ووٹوں سے آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.