hookup Birmingham dog screening hookup to laptop edf8329we hookup by tinder

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عامر لیاقت نے چوتھی شادی کی پیشکش ٹھکرا دی

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اُن سے چوتھی شادی کی خواہش مند خاتون کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عامر لیاقت حسین نے اُن سے چوتھی شادی کی خواہش مند خاتون عالیہ شاہ کا انٹرویو شیئر کیا جوکہ اُنہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیا۔

عالیہ شاہ نامی خاتون نے کہا کہ ’میں عامر لیاقت کو اُس وقت سے جانتی ہوں جب وہ خوبصورت جوان ہوا کرتے تھے، وہ ایک ورسٹائل شخصیت ہیں جس کی وجہ سے وہ مجھے پسند ہیں۔‘

خاتون نے دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے معاملے پر کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا دونوں میں سے کسی نے بھی زیادتی کی ہے، یہ اُن کا اپنا ذاتی معاملہ ہے لیکن مجھے عامر لیاقت ایسے نہیں لگتے جس طرح اُنہیں دِکھایا گیا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں عامر لیاقت سے کسی قسم کی ڈیمانڈ نہیں کروں گی، میں اُن سے محبت کرتی ہوں اور پاک رشتے میں بندھ کر اُن کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔‘

عالیہ شاہ نے کہا کہ ’میں عامر لیاقت کو اس قدر محبت دوں گی کہ اگر وہ کوئی نشہ کرتے ہیں تو چھوڑ دیں گے اور میں کوئی حق مہر بھی نہیں لکھواؤں گی۔‘

خاتون نے عامر لیاقت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ دلبرداشتہ نہ ہوں، اب بھی لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں اور کئی خواتین آپ سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔‘

عامر لیاقت حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کا شکریہ لیکن ایک تو اب میں یہاں نہیں رہتا، دوسرا آپ کہتی ہیں دل برداشتہ نہ ہوں، اصل میں مجھ سے اب جھوٹ برداشت نہیں ہوتا۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.