hookup Longmeadow office hookup gay clubs for hookups hookup Stafford CT cougar hookup in louisiana app for plane hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے مشروط رضامندی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے مشروط رضامندی ظاہر کردی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیں تو اسمبلی میں واپس آکر الیکشن فریم ورک پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فواد چوہدری اقبال ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف کے شہید کارکن فیصل عباس کے گھر پہنچے، لواحقین کو دلاسہ دیا اور اظہار ہمدردی کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ والوں نے پولیس والےکی نعش کو استعمال کرنے کی کوشش کی، کانسٹیبل کےقتل کےمعاملےمیں پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھا کر لے گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا مستقبل تاریک ہے، حمزہ شہباز اپنی اکثریت کھو بیٹھے ہیں ان کی حکومت اور کابینہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے موقع پر پولیس نے بدترین تشدد کیا۔ حکومت اور پولیس کی زیادتیوں پر وائٹ پیپر شائع کریں گے جبکہ شواہد اکٹھے کر کے پیر کے روز رانا ثناءاللّٰہ، آئی جی اور ڈی پی اوز کے خلاف تھانہ انار کلی میں مقدمہ درج کروائیں گے۔

فواد چوہدری نے خبردار کیا کہ جو عمران خان کو گرفتار کرے گا وہ پھر پاکستان میں نہیں رہ سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.