کراچی کے علاقے بلوچ کالونی ایکسپریس وے پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پولیس موبائل میں سوار 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ بلوچ کالونی ایکسپریس وے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں زخمی 4 پولیس اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں میں دائم علی، عامر، ذیشان اور اخلاق شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم ٹینکر کو تحویل میں لے کر پولیس اہلکار دائم کی مدعیت میں بلوچ کالونی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.