
سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی 103 سالہ خاتون رُت لارسن نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔
103 سالہ رُت لارسن نے ٹینڈم پیراشوٹ جمپ مکمل کرنے والی معمر ترین شخصیت کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹینڈم پیراشوٹ جمپ ایک ایسا تجربہ ہےجہاں آپ دوسرے شخص جو انسٹرکٹر ہوتا ہے کے ہمراہ ہوائی جہاز سے چھلانگ لگاتے ہیں۔
لارسن نے گزشتہ دنوں سوئیڈن کے علاقے موٹالا میں انسٹرکٹر پیرا شوٹسٹ جواکم جوہانسن کے ساتھ آسمان کی بلندی پر پہنچ کر طیارے سے چھلانگ لگائی اور بحفاظت زمین پر لینڈنگ کی۔
لارسن نے اپنے شاندار تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بہت اچھا رہا، میں کافی عرصے سے اس کے بارے میں سوچ رہی تھی ۔
Comments are closed.