whisper hookup what is the best gay hookup app best site to hookup with older woman burley bike hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی قبر خود کھودے گی، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی قبر خود کھودے گی۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیروں کی اوقات، وژن اور سوچ نہیں ہے، ن لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڈ کو بات کرنا نہیں آتی۔

ق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک آدمی خلوص نیت سے کہہ رہا تھا کہ خیبرپختونخوا سے لوگ آتے ہیں، ان کے پاس اسلحہ ہوتا ہے، لائسنس یافتہ اسلحہ کسی کے پاس ہو تو وہ ساتھ لے کر چلتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عام حالات میں بھی پنجاب میں لوگ آتے ہیں تو بندوقیں زیور کے طور پر رکھتے ہیں، میں نے منع کیا خون خرابہ نہیں ہونا چاہیے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ اس بات پر عمران خان کی تعریف کی جانی چاہیے تھی، ان کی طرف سے ایک بھی فائر نہیں ہوا، صرف پولیس نے فائرنگ کی۔

اُنہوں نے کہا کہ پولیس نے خواتین کو مارا، شیلنگ کی، گھروں میں گھسی، اس تشدد سے 3 اموات ہوئیں، ڈاکٹر یاسمین راشد جو کینسر کی مریضہ ہیں اُن کو کھینچا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پولیس جو اسمبلی کے اندر آئی ہے، اس کا علیحدہ قانون ہے، خواتین نے کہا ہے کہ وہ استحقاق کمیٹی کو مشترکہ خط بھیج رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پولیس اسمبلی کی حدود سے بھی اراکین کو پکڑ کر لے گئی، ہمارے ایکٹ میں ہے کہ اسپیکر کی اجازت کے بغیر رکن اسمبلی کو نہیں اٹھاسکتے، ہم ایسی سزادیں گے کہ مثالی ہوگی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب میں بحران ختم تب ہوگاجب حمزہ گھر جائے گا، ڈپٹی اسپیکر نے گیلری میں کھڑے ہوکر عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے حلف گورنر لیتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کیسے لے سکتا ہے؟ پنجاب میں ن لیگ کے پاس بندے ہیں نہیں، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 172 ووٹ ہیں، اعتماد کا ووٹ کیسے لیں گے۔

ق لیگی رہنما نے کہا کہ عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے، 3 کیسز روزمرہ کی بنیاد پر سنے جارہے ہیں، ایک کیس چیف جسٹس کے پاس ہے، اس میں کہا کہ الیکشن ہوا ہی نہیں تھا، حمزہ شہباز کا الیکشن شفاف نہیں تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دوسرے کیس میں حلف برداری کو چیلنج کیا ہے، تیسرا کیس مخصوص نشستوں کے حوالے سے ہے، ہماری 5 مخصوص نشستوں کو الیکشن کمیشن میں رکوادیا گیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں مخصوص نشستوں میں آدھی ہماری ہیں، یہ آئین کے مطابق ہماری سیٹیں ہیں، پوچھتا ہوں ان کی کیسے ہوگئیں؟

انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں گئے 20 لوٹے اب ان سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں، حمزہ شہباز ان کو مل ہی نہیں رہے، ہم ضمنی الیکشن میں امیدوار کھڑے کریں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو اسمبلی میں واپس آنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.