cougar hookup in louisiana cancer man and hookups hookup Birmingham gay vegas hookup cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مظفر گڑھ: علی پور میں گھر سے 5 لاشیں برآمد

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ایک گھر سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق گھر سے 3 بچیوں اور والدہ کی تیز دھار آلے سے گلا کٹی لاشیں ملی ہیں، لگتا ہے انہیں قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ عمران کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ملی ہے، جو ریڑھی پر سبزیاں فروخت کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق مرنے والی تینوں بچیوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق عمران نے ڈیڑھ برس قبل علاقے میں کرائے پر مکان لیا تھا، گزشتہ روز مکان بند تھا، رشتے داروں نے لاشیں دیکھ کر اطلاع دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.