پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ سندھ نے مجھ پر جیل میں قاتلانہ حملہ کرایا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو شرکت کے لیے سندھ اسمبلی اجلاس پہنچا دیا گیا۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے ساتھیوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، سیکریٹری داخلہ سندھ نے مجھ پر جیل میں قاتلانہ حملہ کرایا۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے خوب شور شرابہ کیا گیا۔
اس موقع پر اپوزیشن و حکومتی اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی جانب سے ارکان کو خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی۔
Comments are closed.