بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی کا میاں گل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ٹریفک حادثے میں میاں گل عدنان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میاں گُل عدنان اورنگزیب کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر دل بہت رنجیدہ ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ  میاں صاحب کی سوات کے لیے خدمات اور خاص کر بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے اُن کی کوششوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

میاں گل عدنان اورنگزیب ہزارہ یونیورسٹی سے واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

 سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے عدنان گل کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوےئ کہا کہ اللّٰہ مرحوم کے درجات بُلند کرے اور اہل خانہ کو صبر و استقامت عطا کرے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں ٹریفک حادثے میں سابق ممبر قومی اسمبلی میاں گل عدنان اورنگزیب جاں بحق ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.