بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر نے پنجاب اور کے پی سے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ پنجاب سے بابر حسن بھروانہ خیبر پختونخوا سے جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ خان کو ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔

ایوان صدر کے مطابق تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی گئی ہیں۔

دونوں آسامیاں سابقہ ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمٰن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر عارف علوی نے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 101 (1) کے تحت دی ہے۔

واضح رہے کہ 7 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا، تاہم صدر مملکت نے وزیراعظم کی ارسال کی گئی سمری کو مسترد کر دیا تھا۔

سمری مسترد کرنے وقت صدر مملکت نے موقف دیا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز ہیں، نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں۔

آئین کے آرٹیکل 101 (2) کے تحت گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا، موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.