بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فضل اللّٰہ پیچوہو کے 2 ملازمین سے لوٹ مار، واقعہ کا مقدمہ درج

کراچی میں شارع فیصل پر سابق سیکریٹری صحت فضل اللّٰہ پیچوہو کے 2 ملازمین کے ساتھ لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 2 روز قبل پیش آئے واقعے کا مقدمہ بہادر آباد تھانے میں ڈرائیور حنان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ڈرائیور حنان نے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ میں اور ڈرائیور دلاور خان ائیرپورٹ جارہے تھے، علی حیدر نے فون کرکے بتایا کہ فضل صاحب کے موبائل فون گھر رہ گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہم بلوچ کالونی پل کراس کرکے شارع فیصل پر نجی بینک کے سامنے علی حیدر کا انتظار کررہے تھے کہ اس دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان آئے۔

متن کے مطابق اسلحے کے زور پر ملزمان نے موبائل فون چھین لیے، انہوں نے گاڑی میں رکھے 2 بریف کیس چھین لیے، وہ 3 گاڑیوں کے کاغذات اور نقدی بھی ساتھ لے گئے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ایک بریف کیس میں فضل صاحب کا لیپ ٹاپ رکھا ہوا تھا، دوسرے بریف کیس میں چیک بکس اور اسلحے کے 4 لائسنس تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.