daty hookup hookup Longmeadow pregnant hookup cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری جواب جمع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کروادیا گیا۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس بابر ستار نے سماعت کی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا، عدالت نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ آپ ان کے کمنٹس دیکھنا چاہیں گے؟

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کی از سرِ نو تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی  کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ جی بالکل ہم کمنٹس دیکھیں گے، الیکشن کمیشن پابند ہے کہ تمام جماعتوں کی اسکروٹنی کرے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو کمنٹس کی کاپی پی ٹی آئی کے وکیل کو دینے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل کو ریمارکس دیے کہ آپ الیکشن کمیشن کے کمنٹس کو پہلے پڑھیں پھر اس پر دلائل دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ30 روز میں کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ہمارے سامنے ہوں، تمام فریقوں کو عدالت کو اپنا موقف بتانا ہوگا۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت 14 جون تک ملتوی کردی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.