free hookup sites usa hookup hotshot mature edf8329we dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، ملازم کار کی ڈگی میں رکھے1کروڑ 15 لاکھ روپے لیکر فرار

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ملازم مالک کی کار کی ڈگی میں رکھے 1کروڑ 15 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگیا، واقعے کا مقدمہ ساحل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 8 خیابان شاہین میں ملازم مالک کی گاڑی میں رکھی ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کی نقد رقم چوری کرکے فرار ہوگیا۔

واقعہ کا مقدمہ ساحل تھانے میں محمد جمال ڈھیڈی کی مدعیت میِں درج کیا گیا ہے جس میں پولیس کو بتایا گیا کہ واقعہ 25مئی کو پیش آیا تھا۔

مدعی محمد جمال کے مطابق میں نے اپنی گاڑی کی ڈگی میں پیپر کے بیگ میں ایک کروڑ 15 لاکھ روپے رکھے تھے، اگلے دن میرے بھائی نے گاڑی کی ڈگی چیک کی تو پیسے غائب تھے۔

محمد جمال نے بتایا کہ ہم نے سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کی تو ملازم اللّٰہ رکھا پیسوں والا بیگ نکال کر فرار ہو رہا ہے، واقعہ کی سی سی ٹی وی جیونیوز کو بھی موصول ہوگئی ہے جس میں ملازم گاڑی کی ڈگی صاف کرتا ہوا نظر آ رہا ہے، ویڈیو میں ملازم ہاتھ میں بیگ پکڑے گھر سے جاتے ہوئے بھی نظر آرہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.