اسلام آباد پولیس کی ٹیم سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔
پولیس نے ایمان مزاری کو مقدمے کی تحقیقات میں شامل ہونے کا نوٹس دیا اور کل سہ پہر 3 بجے ویمن پولیس اسٹیشن طلب کیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ایمان مزاری نے کہا کہ پولیس کی ٹیمیں نوٹس دینے آئی تھیں، ویک اینڈ کے باوجود پولیس ٹیم رات کو نوٹس دینے گھر پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ میں 27 مئی تک حفاظتی ضمانت پر تھی، پولیس اہلکار میرے باہر آنے کا اسرار کرتے رہے۔
ایمان مزاری کو دیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہیں کوفوٹوگرامٹری ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیبارٹری بھی جانا ہوگا۔
نوتس میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کا حصہ نہ بننے پر ایمان مزاری کے خلاف ایکس پارٹی لیگل ایکشن لیا جائے گا۔
Comments are closed.