بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روہڑی: رشتے کے تنازع پر 2 برادریوں میں تصادم، 4 سالہ بچی جاں بحق

سکھر کی تحصیل روہڑی کے قریب رشتے کے تنازع پر 2 برادریوں میں تصادم ہوا ہے۔

تصادم میں مشتعل افراد نے مبینہ طور پر 10 سے زائد گھر جلادیے، آتشزدگی سے 4 سالہ بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود مویشی اور سامان بھی جل گیا ہے۔

ادھر پولیس کی اضافی نفری نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.