بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم کو کور ڈرائیو میں مہارت حاصل کرنے میں کتنے سال لگے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کور ڈرائیو کے چرچے دنیا بھر میں ہیں، بابر اعظم کی اننگز چاہے مختصر ہو یا وہ پریشر میں کھیل رہے ہوں، شائقینِ کرکٹ کو ضرور ان کی دلکش کور ڈرائیو دیکھنے کا موقع مل جاتا ہے۔ ہر کوئی ان کی کور ڈرائیو کی ضرور تعریف کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔

حال ہی میں جیو نیوز کو دیئے جانے والے ایک تفصیلی انٹرویو میں بابر اعظم نے بتایا کہ کور ڈرائیو میں بہتری لانے میں کتنے سال لگے۔

بابر اعظم نے کہا کہ پریکٹس تو میں ہر چیز کی کرتا ہوں لیکن کور ڈرائیو میری نیچرل ہے اور اس کے ساتھ میری فیورٹ شاٹ بھی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نیچرل اور فیورٹ شاٹ پر میں نے محنت نہیں کی بلکہ اس پر تو میں نے زیادہ محنت کی ہے۔

کپتان نے کہا کہ اس کو شوق اور محنت سے بہتر بنایا ہے، مجھے کور ڈرائیو بہتر بنانے میں دس سال لگے ہیں، میں اب بھی اس کو پرفیکٹ کرنے کے لیے پریکٹس کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب بولرز  بہترین ہوتے ہیں، وہ چھوڑتے نہیں ہیں بلکہ دو منٹ میں پکڑ لیتے ہیں اس کے لیے آپ کو ہر لمحہ متحرک رہنا پڑتا ہے اور اس کے لیے میں محنت بھی کرتا رہتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.