کراچی کے علاقے ملیر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ملیر درسانو چھنو میں گزشتہ روز فائرنگ سے 4 افراد کے قتل اور 7 افراد کے زخمی ہونے کے بعد پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس نے ملیر میمن گوٹھ کے مختلف علاقوں سے واقعے سے متعلق 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایس پی پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق تمام زیرِ حراست افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ملیر میمن گوٹھ درسانو چنو گوٹھ میں زمین کے تنازعے پر دو برادریوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا سرچ آپریشن کر کے ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
Comments are closed.