وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنا اقتدار بچانے کے لیے ہر سیاسی جماعت کی منتیں کی ہیں، عمران نیازی کا سیاسی زوال بہت جلد شروع ہو جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے زوال کی وجہ عمران خان کی نااہلی اور غرور تھا۔ غلط بیانی، منافقت اور عوام سے کئے گئے جھوٹے وعدے عمران خان کو ایکسپوز کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں ،اپنا سیاسی قبلہ درست کریں، انہوں نے سیاسی مخالفت کو دشمنیوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کی۔
اُنہوں نے کہا کہ سیاست میں گالم گلوچ اور بدتمیزی کی جو بنیاد عمران خان نے ڈالی، اس کو روکنا ہوگا، اقتدار کی لالچ نے عمران خان کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کی عمارت جھوٹ ، غلط بیانی اور آسروں پر رکھی تھی۔
Comments are closed.