pregnant hookup hookup Telford Pennsylvania hookup Colmar mature hookup app bbw hookups app hookup Wyoming

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کے 25 فیصد انٹرنیٹ صارفین کا سائبر حملوں سے متاثر ہونے کا اندیشہ

دنیا بھر کے 25 فیصد انٹرنیٹ صارفین ایسے ممالک میں ہیں جن کے انٹرنیٹ انفراسٹرکچر نہایت کمزور ہیں اور ہیکرز ان پر باآسانی سائبر حملے کرسکتے ہیں۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق کمپیوٹر ماہرین نے 75 ممالک کے انٹرنیٹ سسٹمز کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ امریکا میں انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیز میں بہت مقابلہ رہتا ہے لیکن یہ تمام کمپنیز ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست منسلک ہیں اور آپس میں ڈیٹا شیئرنگ کرتی ہیں۔

لیکن بیشتر ممالک میں انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے چند ہی کمپنیز کام کر رہی ہیں۔

پورے ملک میں کام کرنے والے انٹرنیٹ صارفین کا ڈیٹا صرف چند کمپنیز کے پاس موجود ہے جو ’’ٹرانزٹ سسٹم‘‘ کہلاتا ہے۔

تحقیق میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ اگر ہیکرز کو کسی ملک کا انٹرنیٹ سسٹم بند کرنا ہوگا تو یہ کام صرف انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کے ’’ٹرانزٹ سسٹم‘‘ تک رسائی سے ہوسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.