dknight magicbox ii bluetooth hookup pregnant hookup hookup Parsippany NJ hookup Uniondale curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیٹے کو بچانے کیلئے خاتون کی گہرے نالے میں چھلانگ

برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے 18 ماہ کے بیٹے کو بچانے کے لیے 20 فٹ گہرے گٹر میں چھلانگ لگا دی۔

واقعے کی ایک سی سی ٹی وی ویڈیو جسے خاتون نے اپنے فیس بک پر بھی شیئر کیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں 23 سالہ ایمی بیتھ کو اپنے 18 ماہ کے بیٹے تھیو کے ساتھ چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں ایک ڈھکے ہوئے نالے سے گزرے لیکن بچہ مین ہول کے ڈھکن کے اندر گِر گیا، بچے کی والدہ نے ایک بار بھی نہیں سوچا اور نالے میں کود کر اپنے 18 ماہ کے بیٹے کو باہر نکالا۔  

اپنی فیس بک پوسٹ میں، خاتون نے لکھا کہ کل میری زندگی کا سب سے خوفناک ترین دن تھا، میرا بچہ ممکنہ طور پر اپنی جان سے ہاتھ دھو سکتا تھا۔

23 سالہ نوجوان خاتون نے کہا کہ وہ ذہنی طور پر کبھی بھی اس واقعے کو نہیں بھول سکیں گی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر فوری ردعمل دیتے ہوئے والدہ کی ہمت کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.