
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورتحال اس نہج پر پہنچی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان کو اگلے 40 سال زرداری اور شریف چلائیں گے؟
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ کیا اگلی چار دہائیاں بھی ضائع کر دی جائیں؟ کیا آپ یہ وراثت چھوڑ کر جانا چاہیں گے؟
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں لوگ توقع سے زیادہ ناراض ہیں۔
Comments are closed.