سندھ ہائی کورٹ نے 16 سالہ بیٹی کے قاتل باپ کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔
فیصلہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سنایا۔
عدالتِ عالیہ کی جانب سے مجرم باپ کو پھانسی کی سزا دینے کا حکم برقرار رکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مجرم کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔
سیشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پر خلیل احمد نامی شخص کو پھانسی دینے کا حکم دیا تھا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق خلیل احمد نامی شخص نے اپنی بیٹی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔
Comments are closed.