پاکستانی اولمپین رشید الحسن نے ورلڈ کپ کوالیفائی مراحلے میں شکست کی ذمے داری ٹیم مینجمنٹ پر ڈال دی۔
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں جاپان نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے میچ میں جاپان کے خلاف 2 گول کیے جو مسترد ہوئے، پہلا گول میدان میں 12 کھلاڑی ہونے اور دوسرا فاؤل ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوا تھا۔
رشید الحسن نے ایشیا کپ میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہ کرنے پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے اپنی شکست کی ذمے دار ٹیم انتظامیہ کو قرار دیا اور کہا کہ گراؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کی موجودگی ٹیم مینجمنٹ کی نااہلی کا ثبوت ہے۔
Comments are closed.