پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر سخت ناراض ہوگئے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس کی دیواریں نہ گرانے، گورنر ہاؤس میں یونیورسٹیاں نہ بنانے، اور سوشل میڈیا پر متنازع ٹرینڈز کے بارے میں سوال کیا تھا۔
عمران خان ناراض ہوکر بولے وہ اس سوال کا بہت سخت جواب دے سکتے ہیں، لیکن نہیں دیں گے۔
سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کی سیاست روکنے کی تربیت کے سوال پر عمران خان بولے، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکا۔ اگر کوئی ٹرینڈ چلاتا ہے، اور لوگ فالو نہیں کرتے تو ٹرینڈ اگلے دن ختم ہوجاتا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ وہ نفرتیں پھیلانا چاہتے ہيں، وہ تو ملک کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔
انہوں نے صحافی سے کہا آپ نے غلط قسم کی تقریر کردی یہاں پریس کانفرنس ہو رہی ہے۔
Comments are closed.