چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پُرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔
پشاور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال سے کرپشن میں ملوث لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میری باقی زندگی اس قوم کی حقیقی آزادی کے لیے ہے، پہلے سازش کرتے ہیں، پھر چوروں کو بٹھا دیتے ہیں۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ ایک قوم احتجاج نہیں کرسکتی تو اسے زندہ نہیں رہنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے عورتوں اور بچوں کا بھی لحاظ نہ رکھا، ہماری درخواست پر عدالت نے ایڈوائس جاری کی۔
Comments are closed.