casusl hookup review arduino led hookups app for plane hookups hookup Wurtsboro NY coyote hookup hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی سرکاری افسر نے پالتو کتا ٹہلانے کیلئے پورا اسٹیڈیم خالی کروالیا

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایک سرکاری افسر نے اپنے پالتو کتے کو ٹہلانے کے لیے شہر میں موجود ایک بڑا اسٹیڈیم خالی کروالیا۔ 

بھارتی اخبار کے مطابق پچھلے کئی مہینوں سے کھلاڑی اور کوچز شکایت کر رہے ہیں کہ انہیں شام 7 بجے ہی ٹریننگ مکمل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ دلی کے پرنسپل سیکریٹری برائے ریوینیو سنجیو کھیروار اپنے پالتو کتے کو شام ساڑھے 7 بجے اسی اسٹیڈیم میں ٹہلانے آتے ہیں۔

کوچ نے بتایا کہ وہ عموماً ساڑھے 8 بجے تک ٹریننگ کیا کرتے تھے لیکن اب انتظامیہ کی طرف سے شام 7 بجے ہی ٹریننگ رکوا دی جاتی ہے تاکہ افسرِ اعلیٰ گراؤنڈ میں اپنا کتے ساتھ چہل قدمی کرسکیں۔ 

بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ان کے نمائندے نے ایک ہفتے کے دوران تین مرتبہ اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں گارڈز شام ساڑھے 6 بجے سے ہی سیٹیاں بجا کر ٹریک خالی کروا رہے تھے۔

اسٹیڈیم کے منتظم اجیت چوہدری نے کہا کہ سرکاری دفاتر کے اوقات شام 7 بجے تک کے ہیں، یہ اسٹیڈیم بھی سرکاری دفتر کے ماتحت کام کرتا ہے لہذا اس کا وقت بھی 7 بجے تک ہے۔

انہوں نے روز کی اس صورتحال سے کنارہ کشی کرتے ہوئے کہا کہ میں 7 بجے گھر چلا جاتا ہوں اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ کوئی یہاں کتے ٹہلانے بھی آتا ہے۔

دوسری طرف انڈین سول سروس کے اعلیٰ کھیروار نے اپنے خلاف اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی کبھار کتا ٹہلانے جاتے ہیں لیکن اس سے کسی کی ٹریننگ متاثر نہیں ہوتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.