کراچی کے علاقے میں نمائش چورنگی پر تحریک انصاف کارکنان نے جمع ہونے کی کوشش کی، پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پی ٹی آئی کارکنان نے نورانی سگنل اورخداداد سگنل اوراطراف کی تمام دکانیں بند کروادیں، رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان خداداد کالونی سگنل پہنچ گئے۔
خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پولیس مظاہرین کو ڈنڈے مار رہی ہے، شیلنگ، ہوائی فائرنگ کررہی ہے، پولیس نے عورتوں کو بھی ڈنڈے مارے، ہم پر امن بیٹھے تھے۔
پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کا استعمال کرتے ہوئے سابق صدر پی ٹی آئی کراچی سبحان علی ساحل کو گرفتار کرلیا۔
نمائش چورنگی پر کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی، نورانی سگنل پر حالات کا جائزہ لینے ڈی آئی جی ایسٹ پہنچ گئے۔
مظاہرہن کے پتھراؤ سے 2 پولیس موبائلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کرتے ہوئے پولیس موبائل پر توڑ پھوڑ بھی کی۔
شاہراہِ قائدین پر قیدیوں کو لےجانے والی گاڑی بھی پہنچادی گئی۔
Comments are closed.