حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عمران خان کا یاسین ملک کو مجرم قرار دیے جانے کےفیصلے کی مذمت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
مشعال ملک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر یاسین ملک کے خلاف سنائے گئے بھارتی عدالت کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’عمران خان آپ کی حمایت کا شکریہ۔‘
اُنہوں نے عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ’ہمیں یاسین ملک کی رہائی کے لیے دنیا بھر میں بھرپور مہم چلانے کے لیے پورے پاکستان اور آپ کی پارٹی کی حمایت کی ضرورت ہے۔‘
مشعال ملک نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ’یاسین آزادی اور امن کی مثال ہیں، جبکہ بھارت کشمیر میں نسل کشی کر رہا ہے!‘
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین ملک کو مجرم قرار دیے جانے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کی کشمیر کی آزادی کے لیے عظیم جدوجہد ہے انہیں کسی صورت دہشتگرد نہیں کہا جا سکتا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ہندوستان کی طرف سے یاسین ملک کو سنائی گئی سزا کی سخت مذمت کرتا ہوں اور اقوامِ عالم سے کہتا ہوں کہ وہ دوہرا معیار ختم کرکے یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر ایکشن لیں۔‘
Comments are closed.