حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، اب لانگ مارچ نہیں صرف جلسہ ہوگا اور جلسے کے بعد عمران خان واپس چلے جائیں گے۔
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈھائی گھنٹے جاری رہے، تحریک انصاف کی جانب سے 2 رہنما مذاکرات میں شریک تھے۔
اس سے قبل وزارتِ داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کے لیے دو مقامات کا آپشن دینے پر غور کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کو ایف نائن پارک اور پریڈ گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت دینے پر غور ہوا، پی ٹی آئی دونوں مقامات میں سے جہاں چاہے جلسہ کر سکتی ہے۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے تیار کیے گئے مجوزہ پلان کے مطابق پی ٹی آئی پارٹی سے ’آئیں اور جلسہ کر کے جائیں‘ کی ضمانت لی جائے گی، کسی بھی سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی شرط بھی شامل ہو گی۔
مجوزہ پلان کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ سے معاملات میں تعاون کی شرط بھی شامل ہو گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو مجوزہ پلان سمیت آج دوپہر ڈھائی بجے طلب کر رکھا ہے۔
Comments are closed.