ٹیکساس کے گورنر، گریگ ایبٹ کا اسکول حملے سے متعلق کہنا ہے کہ حملہ آور سلواڈور روماس ایک ہینڈگن، اور ممکنہ طور پر ایک رائفل کے ساتھ اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کی، حملہ آور کو ممکنہ طور پر جوابی حملے میں مارا گیا لیکن واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
گورنر گریگ ایبٹ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے دو افسران کو گولی مار دی گئی لیکن ان کے ٹھیک ہونے کی امید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی ہیلتھ حکام کے مطابق ایک 10 سالہ لڑکی اور ایک 66 سالہ خاتون کا یونیورسٹی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے، ان کی حالت تشویشناک ہے۔
ایبٹ نے کہا کہ ’ٹیکساس کے باشندے اس حملے کے متاثرین اور یوولڈے کی کمیونٹی کے لیے غمزدہ ہیں۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کا کہنا تھا کہ آج یوولڈے کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں بندوق بردار حملہ آور نے فائرنگ کر دی، جس میں 14 طلبہ اور ایک استاد ہلاک ہو گیا۔
ایبٹ نے بتایا کہ بندوق بردار، جس کی شناخت 18 سالہ سلواڈور روماس کے نام سے ہوئی ہے، وہ بھی مارا گیا ہے۔
Comments are closed.