مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور میں طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے فسادی مارچ کا اعلان کیا تھا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلے بھی عمران خان وفاق اور صوبے کو لڑانے کی گندی سیاست کرچکے ہیں، عمران خان کو پنجاب سمیت پورے پاکستان نے مسترد کردیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں دھرنے سے منفی سیاست کو فروغ دیا،سپریم کورٹ عمران خان کے اقدامات کو آئین شکن کہہ چکی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ ٹرانسپورٹ چل رہی ہے، تمام کاروباری مراکز کھلے ہیں، عمران خان کو خیبرپختونخوا سے کوئی ریسپانس نہیں ملا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اس شرپسند کا فساد بھگت چکی ہے، آج آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں اور فسادی گروپ ہڑتال پر نکلا ہوا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جس جہاد کا اعلان کیا وہ غیر جمہوری ہے۔
دوسری جانب طلال چوہدری نے کہا کہ خان صاحب آپ بذریعہ مری روڈ اڈیالہ جیل پہنچیں گے، عمران خان نے اپنی شعبدہ بازی سے الیکشن کرانے کا موقع ضائع کر دیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہیں بھی نظر نہیں آرہے، پورے ملک سے چند سو افراد مارچ کے لیے نکلے ہیں۔
Comments are closed.