پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں کا آخری وقت چل رہا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے علاوہ سارے تجربے ناکام ہوگئے۔ ہمارے علاوہ کراچی اور حیدرآباد کو چلانے والا کوئی اور نہیں۔
حیدرآباد میں پاک سرزمین پارٹی کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ریاست مدینہ اور تبدیلی کا نعرہ بدل گیا، اب حقیقی آزادی اور امریکا سے جہاد کے نعرے لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد پاکستان میں کس سے آزادی حاصل کرنا ہے۔ سیوریج کے پانی اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ کہاں گیا؟ جب تک خود وزیراعظم تھے پاکستان آزاد تھا، اب ہٹے تو پاکستان نے آزادی کھودی۔
سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ اب یہ بیانیہ ہے کہ جو پی ٹی آئی میں ہے وہ غدار نہیں، مخالف یا نیوٹرل غدار اور ایجنٹ ہے۔ آج وہ زہر گھول دیا کہ لوگ سیاست کے لیے جان لینے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا میں نہیں کہہ رہا کہ زرداری اور نواز پارسا ہیں۔ آج ساری قوتیں فیل ہوگئیں، اب کراچی حیدرآباد دھوکا نہیں کھائے گا۔
Comments are closed.