سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی پر 2 بجے پولیس نے بڑی تعداد میں دوبارہ چھاپا مارا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ رشید کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پرچیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت کی۔
سابق وفاقی وزیر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کے گھر پر بھی پولیس ہے، انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔
عدالت نے عدالتی پولیس کو شیخ رشید کے کورٹ پہنچنے پر مکمل سہولت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت شیخ رشید نے کہا کہ چھاپے میں 6 افراد کو لال حویلی سے گرفتار کیا گیاجبکہ حویلی کے گرد و نواح میں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
Comments are closed.