راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مختلف اداروں کو ہدایات جاری کردیں۔
ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو تمام تر صورتحال پر فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
انتظامیہ نے ہدایت کی کہ اسی طرح سیاسی اجتماعات والی جگہوں پر مناسب نفری تعینات کی جائے جبکہ سرکاری دفاتر اور حساس مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔
اسی طرح ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی کہ تمام تر اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں ہونے والی سیاسی معاملات پر نگاہ رکھیں۔
ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت اور تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کردیے۔
انتظامیہ نے ہدایت کی کہ سول ڈیفنس کے دفتر میں قائم کنٹرول روم میں محکمہ صحت کا نمائندہ تعینات کیا جائے۔
Comments are closed.