بلوچستان کے علاقے شیرانی کے قدیم جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں سے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بھجا دی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ برادر ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ آگ بجھانے میں کافی مدد گار ثابت ہوا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔
کنزوریٹر محکمہ جنگلات امین مینگل کا کہنا تھا کہ شیرانی کے جنگلات کی آگ کی وجہ سے چلغوزے اور زیتون سمیت دیگر درختوں اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچا۔
امین مینگل نے کہا کہ آگ پر کنٹرول کے بعد جنگلات میں نقصانات کے تخمینہ کیلئے سروے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو مغل کوٹ کے جنگلات سے شروع ہونے والی آگ شیرانی کے جنگلات تک پھیل چکی تھی۔
صوبائی محکمہ داخلہ نےجنگل، جنگلی حیات اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لئے فارسٹ رینجز زونز میں دفعہ 144نافذ کرکے فارسٹ رینجز اور زون میں آگ جلا کر پکنک منانے سمیت ہر قسم کی عوامی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی۔
Comments are closed.