denver hookup airbnb hookup Wurtsboro NY hookup Cragsmoor New York emily willis hookup hookup Wyoming

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے فوج کو طلب

وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لئے فوج کو طلب کر لیا، وزیر اعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر، سپریم کورٹ پر فوج تعینات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ریڈ زون کی تمام سیکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی۔

ریڈ زون میں قائم تمام حساس سرکاری عمارتوں پر فوج تعینات ہوگی۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانیوالے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، جبکہ لاہور میں رینجرز تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اس کا دائرہ ریڈ زون کے ایک کلو میٹر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر، سپریم کورٹ کے علاوہ کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.