چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شہباز گِل کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی پریس کانفرنس کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
شہباز گِل کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’چیئرمین عمران خان آج دوپہر 2:15 منٹ پر ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔‘
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کل، 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں 25 مئی کو اسلام آباد میں ملوں گا، ہم سری نگر ہائی وے پر دوپہر تین بجے ملیں گے، اپنی جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت ان کو قبول نہیں کریں گے، جتنی دیر اسلام آباد میں رہنا پڑا رہیں گے، ایکس سروس مین کو بھی اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہوں۔
Comments are closed.