connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup hookup Cragsmoor New York boyne tannum hookup rules burley bike hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی سے تحریری طور پر پُر امن رہنے کی یقین دہانی لینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دینے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت سے تحریری طور پر  پُرامن رہنے کی یقین دہانی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں احتجاج کی مشروط اجازت دینے پر غور کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ احتجاج کی اجازت کیلئے سخت شرائط کے ساتھ تحریری یقین دہانیاں بھی لی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان، فواد چوہدری اور شیخ رشید کے بیانات کو حوالے کے طور پر اکٹھا کیا گیا ہے۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو روکا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.