پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا فیصلہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے بیانیہ کی فتح ہے۔
لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ووٹ چوری پر ٹھپہ لگادیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ووٹ چوری کے مرکزی کردار عمران صاحب اور وزیراعلیٰ بزدار ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور وزیراعلی پنجاب دونوں مجرم قرار پاگئے ہیں وہ استعفے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ووٹ کی عزت کی جیت اور ووٹ چوروں کی شکست مبارک ہو۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کا فیصلہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کی فتح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ آنے والے انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کا فیصلہ ہے۔
Comments are closed.