انٹر بینک میں ڈالر86 پیسے مہنگا ہو کر 201 روپے کا ہوگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ڈالر کی انٹربینک میں قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، گزشتہ ہفتے بھی انٹربینک میں ڈالر نے اپنی ڈبل سینچری مکمل کی تھی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے میں امریکی ڈالر 7 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا اور 200 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 200 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔
اس کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 80 پیسے اضافہ ہوا جس سے اب ڈالر 201 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
Comments are closed.