پنجاب کے شہر فیصل آباد میں محکمہ صحت کی عمارت میں دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ 6 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، ملزم نے ساتھی سمیت خاتون اور اس کی دوست سے مبینہ زیادتی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق مقدمے میں نامزد محکمہ صحت کی عمارت کے چوکیدار کو معطل کردیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.