پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے محرک سمیع اللّٰہ کے غیر حاضر ہونے کے معاملے سے متعلق خود کو غدار قرار دیے جانے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری پھٹ پڑیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بہت افسوس ہے، یہی سننا باقی رہ گیا تھا، حکومت میں آنے کے بعد پارٹی نے جب ہاؤس میں جانے کو کہا ہم گئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ کیوں ہوا؟ میں نے بھی یہ سوال آج پارٹی سے پوچھے، لگتا ہے ساڑھے 9 سال ضائع ہی کر دیے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جو یہ فیصلے کر رہے تھے ان سے پوچھیں، دل ٹوٹ گیا آج، پرویز الہٰی کے 4 سال انہی 2 غداروں نے بھگتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دیگر بھی محرک تھے، انہیں بھی غدار ڈکلیئر کرنا ہے، یا پھر یہ تمغہ ہم دونوں کے لیے ہے؟
Comments are closed.