سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر شدید برف باری کی وجہ سے 6 سے 7 گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، امدادی ٹیموں کو برف میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے بھجوا دیا گیا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ شدید برف باری کے باعث چلاس ہائی وے اور بابو سر ٹاپ بند کردیا گیا ہے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا عملہ برف ہٹانے کی مشینری کے ہمراہ بابوسر ٹاپ روانہ ہوگیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر، مجسٹریٹ، ریسکیو، پولیس عملہ بھی امدادی کاموں کے لیے بابوسر ٹاپ کی طرف روانہ ہوگیا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ قراقرم ہائی وے ٹریفک کے لیے کھلی ہوئی ہے۔
Comments are closed.