پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو دے دیا۔
فیصل نیازی پی پی 209 خانیوال 7 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور بعدازاں منحرف ارکان میں شامل ہوگئے۔
منحرف ن لیگی رکن فیصل نیازی نے اپنے استعفیٰ میں درج کیا کہ وہ خوشی، ہوش و حواس میں پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت پہلے مسلم لیگ (ن) سے راستے جدا کر چکے، اب میرا نواز شریف لیگ سے کوئی سیاسی تعلق نہیں ہے۔
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پہلا استعفیٰ آگیا ہے، ن لیگ کے مزید اراکین بھی مستعفی ہوں گے۔
Comments are closed.