dailydot hookup app edf8329we farm girl hookup free nyc hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق 25 مئی کو لانگ مارچ کیا جائے گا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں 25 مئی کو اسلام آباد میں ملوں گا، سری نگر ہائی وے پر دوپہر تین بجے کو ملیں گے، اپنی جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، ہم کسی صورت ان کو قبول نہیں کریں گے، جتنی دیر اسلام آباد میں رہنا پڑا رہیں گے، ایکس سروس مین کو بھی اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے اپیل دائر کردی ہے، افسوس ناک بات ہےہم پر غداری کے الزامات لگائےجا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ اسمبلیاں توڑنا اور الیکشن کی تاریخ ہے، بار بار کہا جاتا ہے جان کو خطرہ ہے، کوئی خطرہ نہیں ہے، دو دن پہلے تمام لوگ نکلیں ، حکومت کی جانب سے انٹر نیٹ اور ٹرانسپورٹ بند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ  ہمارے خلاف سازش کا آغاز گزشتہ سال جون میں ہوا، ہم نے پوری کوشش کی ہمارے خلاف سازش کامیاب نہ ہو، لیکن ہم کامیاب نہیں ہو سکے، یہ سازش میرے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف کی گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک ہر اعتبار سے آگے بڑھ رہا تھا، 2018 ہمیں ملک دیوالیہ ملا، ان کا تجربہ صرف کرپشن، کیسز ختم کرنےاور انتقام کا ہے، ان کے پاس نہ منصوبہ ہے نہ فیصلہ کرنے کی ہمت، یہ چاہتےہیں تیل، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کرے، یہ چاہتےہیں فوج پر سارا بوجھ پڑے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عسکری قیادت سے مشورہ کرکے روس گیا تھا، امریکا کو بتایا گیا عمران خان ذاتی طور پر روس گیا، اس حکومت کی جرات نہیں روس سے سستا تیل یا گندم لے، کرپٹ ترین چور، منشیات فروش کابینہ کا حصہ ہیں، وزیراعظم اور اس کے بیٹے وزیراعلیٰ کو سزا ہونی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو وزیراعظم، وزیر اعلیٰ بنانا توہین ہے، شہباز اور حمزہ کے کیسز کا فیصلہ نہ ہونے دینا سازش کا حصہ ہے، آئی ایم ایف کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں، کوشش کر رہے ہیں ریلیف مل جائے، واضح ہوگیا اقتدار میں اپنے کیسز، نیب ختم کرنے آئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.