پنجاب اسمبلی میں ارکان کو داخلے سے روکنے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کےلیے مقرر کرلی گئی۔
ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے شہری منیر احمد کی جانب سے درخواست دائر کی۔
اظہر صدیق کا بتانا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار کو درخواست کل صبح مقرر کرنےکا حکم دیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کےذریعےاسمبلی اجلاس کو روکنے کی کوشش کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس بار بار اسمبلی معاملات اور اجلاس میں مداخلت کر رہی ہے۔
آئین کے تحت 5 نشستیں تحریک انصاف کے پاس آچکی ہیں، 5 مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے روکا نہ جائے۔
واضح رہے کہ آج پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر پولیس نے مال روڈ کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔
مال روڈ پر ایوان وزیر اعلیٰ سے پنجاب اسمبلی کی طرف جانے والا راستہ بند کردیا گیا تھا جبکہ ایوان اقبال کی طرف سے پنجاب اسمبلی کی طرف جانے والا راستہ بھی بند کیا گیا۔
مال روڈ میں مختلف جگہوں پر بیریئرز رکھ دیئے گئے ہیں، خاردار تاروں سے بھی راستے بند کردیئے گئے تھے۔
انتظامیہ نے پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے اور اسمبلی کے دروازوں کے سامنے خار دار تاریں لگا دی گئیں۔
پنجاب اسمبلی کے افسران کی گرفتاریوں کے پیش نظر پولیس کو الرٹ کیا گیا تھا۔
Comments are closed.