black gay hookup american hookup lisa wade pdf hookup Mansfield Center california hookup bar asian girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چینی باشندوں پر حملہ کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیر خارجہ بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ بے قصور چینی باشندوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، یقین دلاتے ہیں چینی باشندوں پر حملہ کرنے والوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گوانگژو میں چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے، پاکستان ون چائنا پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔

پاک چین سفارتی تعلقات کے 71 برس مکمل ہونے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی ہم منصب نے کیک بھی کاٹا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین دوستی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کیلئے بھی بہت ضروری ہے، شاندار میزبانی پر چین کا شکر گزار ہوںْ

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے پہلے دورے پر انتہائی مسرت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سےچینی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں، میرا دورہ دو طرفہ تعلقات کے 71ویں سالگرہ کے موقع پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ قریبی دوستی اور اسٹریٹجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ہر مشکل وقت میں چین کے بھر پور تعاون اور مدد پر شکر گزار ہیں۔

بلاول نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جارہی ہے، انہوں نے چینی وزیر خارجہ کیساتھ دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری پر مفید تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہشمند ہے، افغان مسئلے کو طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کودرپیش مسائل سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر روز دیتا ہے۔

اس موقع پر چینی ہم منصب نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، وزیرخارجہ کی حیثیت سے بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کا مختلف علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.