a v hookup on xbox 360 hookup Middletown Delaware dog screening hookup to laptop charlotte hookup bars hookup sites like craigslist edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید کو کون قتل کرنا چاہتا ہے؟

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کیے گئے، یہ پہلی قسط ہے،دوسری قسط آنے والی ہے، انتظار کریں۔

ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں ایف آئی اے میں اپنا پراسیکیوٹر لگا کر حمزہ اور شہباز شریف پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دیں گے، یہ ان کی بھول ہے، تھوڑے دن انتظار کریں، 31 مئی تک اہم فیصلے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو سوچے بیٹھے تھے اس جال میں خود پھنس گئے ہیں، آصف زرداری نے ن لیگ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر ان کو لکشمی چوک میں مارا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے یہ پیر کو اتحادی اجلاس میں کیا کریں گے، انہوں نے انہی اداروں سے بھیک مانگی ہے جن پر 14 بار تنقید کی۔

شیخ رشید ن نے کہا کہ میں نے مارگلہ تھانے میں 22 افراد کے اجرتی قاتل کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے، یہ مجھے قتل کرانا چاہتا ہے اور ملک میں انتشار چاہتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی فوج اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی اور نہ تشدد کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.